ٹی ایم اے خانپور کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر صفائی عملے کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین ،مثالی خدمات پر تعریفی اسناد و نقد انعامات تقسیمِ

اتوار 15 جون 2025 16:00

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) ٹی ایم اے خانپور کی جانب سےعیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی عملے کو شاندار خراجِ تحسین، عید کے اصل ہیرو" مثالی خدمات پر تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم، تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے خانپور کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے ایام میں مثالی خدمات انجام دینے والے سینٹری ورکرز، سپروائزرز اور صفائی شعبے سے وابستہ دیگر عملے کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں انہیں تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔

یہ تقریب ٹی ایم او خانپور محترمہ عائشہ طاہرہ کی سفارش پر منعقد کی گئی، جس میں ریجنل میو نسپل افیسر ہزارہ جناب افضل خان نے خصوصی شرکت کی۔ ٹی ایم او خانپور نے کہا"یہ محنت کش دراصل ہمارے معاشرے کے خاموش ہیرو ہیں، جو اپنی خوشیاں قربان کر کے دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا احترام ہم سب پر فرض ہے۔افضل خان نے کہا کہ عید جیسے اہم اور مصروف ایام میں صفائی کا نظام برقرار رکھنا ایک بہت بڑا چیلنج ہوتا ہے، جسے صفائی عملے نے اپنی پیشہ ورانہ لگن، ذمہ داری اور جانفشانی سے بخوبی نبھایا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹی ایم او محترمہ عائشہ طاہرہ نے کہا کہ صفائی کا عملہ ہمارے ادارے کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ ان کی محنت، قربانی اور خدمات کو نظرانداز کرنا ناانصافی ہوگی۔ یہ تقریب ان کے حوصلے کی داد ہے اور سینٹری ورکرز اور سپروائزرز کو "عید کے اصل ہیرو" قرار دے کر نہ صرف تعریفی سرٹیفکیٹس دیے گئے بلکہ نقد انعامات بھی پیش کیے گئے۔ \378

متعلقہ عنوان :