سعودی عرب سے ایرانی حجاج کی بحفاظت واپسی کا آغاز

پیر 16 جون 2025 08:40

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) سعودی عرب نے ایرانی حجاج کی بحفاظت واپسی کے لیے اقدامات کا آغاز کردیا۔اخبار 24 کے مطابق ایرانی حجاج کو عرعر بارڈر کراسنگ کے ذریعے ایران روانہ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت حج نے ایرانی حکام کے ساتھ مل کر حجاج کی واپسی کا منصوبہ تیارکیا ہے جس کے تحت حجاج کو جدہ اور مدینہ منورہ ایئرپورٹس کے ذریعے سرحدی چیک پوسٹ عرعر تک منتقل کیا جا رہا ہے جہاں سے انہیں بری راستے کے ذریعے ایران روانہ کیا جائے گا۔یاد رہے اس سال تقریبا 76 ہزار ایرانیوں نے فریضہ حج ادا کیا ہے، مملکت میں ان کے قیام، خدمات کی فراہمی اور ان کی روانگی تک دیکھ بھال کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔