ژوب میں محکمہ صحت بلوچستان اور انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے زیر اہتمام تین روزہ اینٹی گریٹڈ کمیونٹی کیس مینجمنٹ تربیتی سیشن کا انعقاد

پیر 16 جون 2025 15:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) ژوب میں محکمہ صحت بلوچستان اور انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے زیر اہتمام تین روزہ اینٹی گریٹڈ کمیونٹی کیس مینجمنٹ تربیتی سیشن کا انعقاد کیاگیا۔صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان کے سینئر پروگرام آفیسر ڈاکٹر بلال خان نے تین روزہ تربیتی سیشن میں شرکت کی اور تکنیکی معاونت فراہم کی۔

(جاری ہے)

انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے زیرِ اہتمام ژوب میں تین روزہ اینٹی گریٹڈ کمیونٹی کیس مینجمنٹ(ICCM) ٹریننگ میں ٹی بی، ملیریا، اور ایچ آئی وی/ایڈز سے متعلق آگاہی، تشخیص، اور علاج پر تفصیلی تربیت دی گئی۔ٹریننگ میں مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے ہیلتھ ورکرز اور طبی عملے نے حصہ لیا۔ اس تربیت کا مقصد کمیونٹی سطح پر صحت عامہ کے عملے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا تھا تاکہ ان امراض کی بروقت تشخیص اور موثر انداز میں ان کا علاج کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :