تہران میں موساد کی ڈرونزاسمگل گاڑیاں پکڑی گئیں

پیر 16 جون 2025 17:10

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے زیر استعمال ڈرون ٹرانسپورٹ گاڑیاں پکڑی گئیں، جن کی تصاویر جاری کردی گئیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی سرکاری میڈیا نے متعدد گاڑیوں کی تصاویر شائع کیں، جنہیں موساد ایران کے دارالحکومت تہران میں ڈرونز کی تقسیم کیلیے استعمال کرتا تھا۔ایران کے سرکاری میڈیا کی جانب سے شائع ہونے والی تصاویر میں مبینہ طور پر ایران میں ڈرونز کی نقل و حرکت کیلیے استعمال ہونے والی گاڑیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔