کیچ بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات، گرانٹ کی منظوری پر اظہار تشکر

پیر 16 جون 2025 18:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) کیچ بار کے صدر مجید شاہ ایڈووکیٹ کی قیادت میں وفد نے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کیچ بار کے لیے 30 لاکھ روپے کی گرانٹ اور آئندہ مزید دو کروڑ روپے کی منظوری پر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا شکریہ ادا کیا گیا۔

(جاری ہے)

وفد میں بلوچستان بار کونسل کے رکن قاسم علی گاجیزئی، کیچ بار کے نائب صدر پیر محمد ایڈووکیٹ، جوائنٹ سیکرٹری عابد عمر ایڈووکیٹ، چیئرمین بوھیئر صالح ایڈووکیٹ شامل تھے۔

اس موقع پر نیشنل پارٹی کی ضلعی قیادت، ضلعی صدر یونس جاوید، حفیظ علی بخش اور نعیم عادل بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بار کے مسائل اور قانونی برادری کو درپیش چیلنجز پر بھی تفصیلی گفتگو کی اور امید ظاہر کی کہ نیشنل پارٹی وکلاء برادری کی فلاح و بہبود میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔