خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی نے ٹیکسں ہدف 15 جون کو مکمل کرلیا ہے، مشیر خزانہ

پیر 16 جون 2025 19:29

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی نے ٹیکسں ہدف 15 جون کو مکمل کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی فوزیہ اقبال نے ابھی محصولات ہدف مکمل کرنے بارے رپورٹ پیش کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریونیو اتھارٹی نے 47 ارب روپے کا ٹیکس ہدف باآسانی مکمل کرلیا،انشااللہ جون کے آخر تک 50 ارب روپے کا ہدف حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی حکام کو ہدف حاصل کرنے پر دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :