پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا سلسلہ جاری، اکتوبر کے پہلے ہفتے میں 2لاکھ17 ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے استفادہ کیا

بدھ 8 اکتوبر 2025 11:46

پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا سلسلہ جاری، اکتوبر کے پہلے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے احکامات پر صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا سلسلہ جاری ہے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اکتوبر کے پہلے ہفتے میں 2لاکھ17 ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے استفادہ کیا، گزشتہ ہفتے میں 71 ہزار نے لرنر اور 66 ہزار سے زائد شہریوں نے ریگولر لائسنس بنوائے۔

رواں ماہ 78 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ ریگولر اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی۔

(جاری ہے)

ترجمان ٹریفک پولیس نے بتایا کہ گزشتہ1 ہفتے میں11 ہزار سے زائد شہریوں کو انٹر نیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے، گزشتہ 1ہفتے میں 49 ہزار سے زائد شہریوں نے گھر بیٹھے جدید آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے استفادہ کیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں مزید جدت لائی جا رہی ہے۔ رواں ماہ موبائل لائسنسنگ یونٹ عوامی سہولت کیلئے آپ کی دہلیز پر ہوں گے ۔شہری موبائل لائسنسنگ یونٹ کے ذریعے لرنر،ریگولر،ڈپلیکیٹ، تجدید اور انٹرنیشنل لائسنس کی سہولیات سے استفادہ کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :