صدرِمملکت کی نوابشاہ میں لنجارہائوس آمد،صوبائی وزیرِ داخلہ سے والدہ کے انتقال پر تعزیت

بدھ 8 اکتوبر 2025 13:19

صدرِمملکت کی نوابشاہ میں لنجارہائوس آمد،صوبائی وزیرِ داخلہ سے والدہ ..
نوابشاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) صدرِمملکت آصف علی زرداری لنجار ہائوس نوابشاہ پہنچے، جہاں انہوں نے سندھ کے وزیرِ داخلہ ضیاء الحسنلنجارسے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔صدرِ مملکت نے غمزدہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصالِ ثواب اور لواحقین کے لیے صبر و ہمت کی دعا کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماں کی محبت اور شفقت کا کوئی نعم البدل نہیں، اور ان کا انتقال خاندان کے لیے ایک گہرا صدمہ ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ غم کی اس گھڑی میں لنجار خاندان کے ساتھ ہیں اور دکھ کی اس ساعت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔لنجار ہائوس آمد کے موقع پر علاقے کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں جنہوں نے صدرِ مملکت کے ہمراہ مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :