Live Updates

پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے جاری ، متاثرہ اضلاع میں 2200 ٹیمیں سرگرم عمل ہیں،امداد کا عمل بروقت مکمل کر لیا جائے گا، پی ڈی ایم اے

بدھ 8 اکتوبر 2025 11:46

پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے جاری ، متاثرہ اضلاع میں 2200    ٹیمیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے جاری ہے،سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 2200 سے زائد سروے ٹیمیں سرگرم عمل ہیں،بروقت سروے اور امداد کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 24 فیصد سروے مکمل ہو چکا ، سروے میں 2 لاکھ سے زائد متاثرین کی تفصیلات جمع کر لیں جبکہ 6 لاکھ ایکڑ سیلاب متاثرہ اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ٹیموں نے سیلاب سے متاثرہ 56735 مکانات کا ڈیٹا جمع کر لیا ہے ان میں مکمل متاثر اور جزوی متاثر مکان شامل ہیں۔ مختلف اضلاع کے سروے کے مطابق 7293 ہلاک مویشیوں کی تفصیلات موصول ہوئی ہیں جن کے مطابق 5789 بڑے جانور اور 1504 چھوٹے مویشی ہلاک ہوئے ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹیمیں گھر گھر جا کر سروے کر رہی ہیں، وزیر اعلی کی ہدایت کے مطابق بروقت سروے اور امداد کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :