میانوالی اور گردونواح میں گندم اور اٹے کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ عوام سخت پریشان

بدھ 8 اکتوبر 2025 12:48

میانوالی اور گردونواح میں گندم اور اٹے کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ ..
میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) میانوالی اور گردونواح میں گندم اور اٹے کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ عوام سخت پریشان، اٹے اور گندم کی اسمگلنگ کی بدولت اٹے اور گندم کی فی کلو قیمت میں 30 سے 40 روپے اضافہ ہوا ہے اس سے قبل فی کلو 16 روپے تھی چکی مالکان کا کہنا ہیکہ گندم کی افغانستان اسمگلنگ کیوجہ سے ہمیں گندم مہنگی مل رہی ہے جس کے باعث ہم آٹا اور گندم سستی فروخت نہیں کر سکتے لہذا ضرورت اس امر کی ہیکہ گندم اور آٹا کی افغانستان اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے مثر اقدامات کئے جائیں اور ہمیں سستی قیمت پر گندم فروخت کی جائے تو ہم غریب عوام کو ریلیف دیں گے لہذا ہمارے خلاف کسی بھی قسم کی کروائی بلا جواز ہے گزشتہ دنوں بھی افغانستان اسمگلنگ کی جانے والی بھاری مقدار میں گندم کے ٹریلرز پکڑے گئے ہیں مگر اس کا ہمیں کوئی فائدہ نھیں ہوا وہ گندم خرد برد کر لی گئی ہے لھذا پنجاب حکومت چیک اینڈ بیلنس رکھے اور پکڑے جانے والی گندم، آٹے کی نگرانی کرے تاکہ خرد برد نہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :