اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا دوسرا مرحلہ جاری

پیر 16 جون 2025 23:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2025کا دوسرا مرحلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق امتحانات دوسرے مرحلہ کے ساتویں روز صبح کی شفٹ میں آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ گروپس کا سوکس پرچہ دوم، سوشیالوجی پرچہ دوم، آرٹس ریگولر گروپ کا اسٹیٹسٹکس پرچہ دوم ، نرسنگ پرچہ دوم جبکہ خصوصی امیدواروں کا فائن آرٹس کا پرچہ اول لیاگیا۔

چیئرمین انٹر بورڈ غلام حسین سوہو کی ہدایات پر سینئر اساتذہ پر مشتمل سپرویجی لینس ٹیموں نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کرکے امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔سپر ویجی لینس ٹیموں کے مطابق امتحانی مراکز پر شفاف انداز میں بلاتعطل امتحانات جاری ہیں جبکہ طلبہ کو سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :