تمام لائسنس یافتہ جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی دی جائے گی،ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او چکوال

پیر 16 جون 2025 20:50

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) چکوال میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔ڈپٹی کمشنر سارہ حیات اور ڈی پی او احمد محی الدین کی زیرصدارت اس حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شیعہ تنظیموں کے لائسنس ہولڈرز ، اے ڈی سی جی بلال بن عبدالحفیظ ، چوہدری نوشاد علی خان ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ اجلاس میں طے کیاگیا کہ تمام لائسنس یافتہ جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی دی جائے گی۔ بغیر اجازت کے کوئی بھی جلوس نکالنے کی قطعی طورپر اجازت نہیں ہوگی۔اس موقع پر تمام لائسنس داروں نے ضلعی انتظامیہ کو محرم کے دوران امن وامان قائم رکھنے بارے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :