ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز دستک ایپ کے استعمال کے متعلق عوامی آگاہی پر توجہ دے، جج محمد عاصم امام

پیر 16 جون 2025 22:50

،پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2025ء)کمشنر رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن جج محمد عاصم امام نے کمیشن کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز کے ساتھ آنلائن میٹنگ کی۔ ڈی ایم اوز کے کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کیں۔

(جاری ہے)

کمشنر نے ڈی ایم اوز کو دستک ایپ کے استعمال کے متعلق عوامی آگاہی کے لئے خصوصی پروگرامز کے انعقاد پر زور دیا۔ اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ بنیادی خدمات کا حصول ہر شہری کا قانونی حق ہے۔ حکومتی ذمہ داران عوام کو خدمات فراہم کرنے کے پابند ہیں۔ کمیشن کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گی۔