ایران سے اپنے شہریوں کو نکالنے کی تیاری کر رہے ہیں،آسٹریلیا

منگل 17 جون 2025 11:00

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) آسٹریلیا نے کہا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو ایران سے نکالنے کی تیاری کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق دفاعی صنعت کے وزیر پیٹ کونروئے نے منگل کو آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن (اے بی سی) کو بتایا کہ حکومت ایران میں مقیم اپنے ان شہریوں کے لیے انخلا کا منصوبہ بنا رہی ہے جو مشرق وسطیٰ کے تنازعے کے باعث وہاں سے نکلنا چاہتےہیں۔