
جدید زراعت میں مصنوعی ذہانت کو فروغ دیا جائے ،زرعی ماہرین
منگل 17 جون 2025 12:33
(جاری ہے)
ایسے میں یہ پلیٹ فارمز ہمیں ایک دوسرے سے سیکھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں جو نہ صرف باہمی تعاون کو فروغ دے گا بلکہ ہماری تحقیقی صلاحیتوں کو بھی نکھارے گا۔
انہوں نے کہا کہ علم اور مہارت کے تبادلے سے ہم اجتماعی طور پر عالمی چیلنجز سے نبردآزما ہو سکتے ہیں۔زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ حالیہ اقتصادی سروے کے مطابق اہم فصلوں کی پیداوار میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے ماحولیاتی تبدیلیوں اور پانی کی کمی کو زرعی پیداوار کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم دانشمندی اور سرعت سے کام لیں اور تحقیق کو عملی حل میں بدلیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی پریسیئن ایگریکلچر پر کام کر رہی ہے اور اس کے پاس سپر کمپیوٹر کی سہولت بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ڈیٹا موجود ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس سے استفادہ کرتے ہوئے حکمت عملی تیار کر سکیں۔ چینی سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر وو جون نے کہا کہ چین پاک مصنوعی ذہانت اسمارٹ ایگریکلچر لیبارٹری زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ایک شاندار سائنسی تعاون کی علامت ہے جس کا مقصد زراعت میں جدت لاتے ہوئے غذائی استحکام کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چین نے زرعی یونیورسٹی کے اشتراک سے ''Kisan360'' ایپ تیار کی ہے جو کسانوں کو فصلوں کی صحت، پانی کی صورتحال، کھاد کے سمارٹ استعمال اور درست موسمی پیش گوئی جیسے فیچرز فراہم کرتی ہے۔ یہ ایپ زمینی سطح پر کسانوں کے مسائل کا مؤثر حل دے رہی ہے۔ انہوں نے پاکستانی اسکالرز کو پوسٹ ڈاکٹریٹ کے لیے چین آنے کی دعوت بھی دی تاکہ تعلیمی و تحقیقی روابط مزید مستحکم کیے جا سکیں۔ ڈائریکٹر مرکز برائے اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر سلطان حبیب اللہ نے کہا کہ D-8 ممالک کے ماہرین جدید زراعت میں مصنوعی ذہانت کے تجربات کا تبادلہ کریں گے اور قابل عمل حل تجویز کریں گے تاکہ زرعی مسائل سے نمٹا جا سکے۔ دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے ریکٹر ڈاکٹر امان اللہ ملک نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں جدید رجحانات کو اپنانا وقت کی ضرورت ہے تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کو خوراک مہیا کی جا سکے۔ ڈاکٹر ثاقب علی نے مصنوعی ذہانت اور ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ کی طاقت پر گفتگو کی اور کہا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد مستقبل کی کمپیوٹنگ کی طرف تیزی سے قدم بڑھا رہا ہے۔ ڈاکٹر محمد احسن خان نے بھی خطاب کیا۔مزید قومی خبریں
-
بیوہ سے مبینہ تعلقات؛ نوجوان نے خاتون کے بچوں کو نشہ آور گولیاں کھلادیں، 11 سالہ بیٹا جاں بحق
-
سانگھڑ میں گاڑی سے صحافی خاور حسین کی لاش برآمد، پولیس نے خودکشی کا شبہ ظاہر کردیا
-
اسلام آباد سے کراچی جانیوالی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، طیارہ حادثے سے بال بال بچا
-
بارشوں اور سیلاب کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بلند، درجنوں دیہات سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا
-
سیالکوٹ میں 2 سالہ بچے کی پر اسرار ہلاکت کا معمہ حل، چچی قاتل نکلی
-
خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کےلیے زلمی فاؤنڈیشن اور جاوید آفریدی کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا اعلان
-
اسلام آباد،مزید بارشوں کی پیش گوئی، ہائیکنگ ٹریلز پر 19اگست تک شہریوں کا داخلہ ممنوع
-
روسی صدر پیوٹن کا صدرزرداری کو خط، سیلاب سے نقصانات پر دکھ کا اظہار
-
حافظ نعیم الرحمن کاشہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
احتجاج و نعرے بازی، پی ٹی آئی کے 40 کارکنان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھی دیا گیا
-
(ن) لیگ نے این اے 66 وزیر آباد کیلئے بلال فاروق تارڑ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
سابق وزیر اعظم پاکستان محمد خان جونیجو کا93واں یوم پیدائش 18اگست پیر کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.