Live Updates

منہ کھرجانوروں کی ایک متعدی بیماری ہے،بر وقت علاج کر کے قابوپایا جا سکتاہے،ڈاکٹر محمد وسیم

منگل 17 جون 2025 15:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ کے ایڈیشنل ڈائریکٹرڈاکٹر محمد وسیم نے کہا کہ منہ کھرکی بیماری اگرچہ جانوروں اور مویشیوں کو جسمانی نقصان پہنچانے کا موجب بن سکتی ہے تاہم بروقت علاج کر کے جانوروں میں منہ کھر کی بیماری پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مویشی پال حضرات سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

نہوں نے مویشی پال حضرات کو بتایا کہ منہ کھرجانوروں کی ایک متعدی بیماری ہے جس کا وائرس منہ، معدہ اور کھروں کے درمیان حملہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھینسوں اور گائیوں میں زبان، تالو، مسوڑھوں اور کھریوں کے درمیان چھالے بن جاتے ہیں اسی طرح بھیڑ بکریوں کے منہ میں سرخ دھبے نمو دار ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور رالیں بھی بہنے لگتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ لائیوسٹاک کے پاس منہ کھر کی بیماری سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکے موجود ہیں لہٰذا مویشی پال حضرات اور کاشتکار اپنے جانوروں و مویشیوں میں منہ کھر کی علامات ظاہر ہوتے ہی قریبی ویٹرنری ہسپتال یا ڈسپنسری سے رابطہ کر یں تاکہ جانوروں کو کسی قسم کی پیچیدگی سے بچایا جا سکے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :