مناسب عمر کی پنیری کی منتقلی دھان کی اچھی پیداوار کے لیے بہت ضروری ہے، محکمہ زراعت

منگل 17 جون 2025 15:47

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) سیالکوٹ رانا سلیم شاد نے کہا ہے کہ کھیت میں مناسب عمر کی پنیری کی منتقلی دھان کی اچھی پیداوار کے لیے بہت ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کدو کے طریقہ سے تیار کی ہوئی پنیری25 سے 30 دن میں منتقل کرنے کے قابل ہو جاتی ہے جبکہ خشک طریقہ سے کاشت کی ہوئی پنیری 35 سے 40 دن میں تیار ہوتی ہے، سب اقسام کے لیے موزوں عمر 25 سے 40 دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر منتقلی کے وقت پنیری کی عمر 25 دن سے کم ہو توپودے نازک ہونے کی وجہ سے گرمی برداشت نہیں کر سکتے اور کافی تعداد میں مر جاتے ہیں اس طرح پودوں کی تعداد کم ہوجاتی ہے لہذا مناسب عمر کی پنیر ی کھیت میں منتقل کی جائے تاکہ بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :