اسرائیل کا پاسداران انقلاب کے ایک اور اعلی کمانڈر کو شہید کرنے کا دعوی

منگل 17 جون 2025 16:09

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)اسرائیلی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی افواج نے ایک بار پھر ایران کے سب سے اعلی فوجی کمانڈر کو شہید کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے تہران کے قلب میں واقع ایک فعال کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایران کے چیف آف وار سٹاف علی شادمانی شہید ہو گئے، علی شادمانی ایرانی مسلح افواج کے سب سے سینئر آپریشنل کمانڈر اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قریبی مشیر سمجھے جاتے تھے۔علی شادمانی نہ صرف جنگی کمانڈر تھے بلکہ ایمرجنسی کمانڈ سینٹر کے بھی سربراہ تھے جو ایرانی افواج کے آپریشنز اور حملے کی حکمت عملی کی منظوری دیتا ہے۔