Live Updates

فیصل آباد، کپاس کے کاشتکاروں کو پھول ڈوڈی بننے کے دوران فصل کی خصوصی نگہداشت کی ہدایت

منگل 17 جون 2025 16:45

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کپاس کے پودوں پر پھول ڈوڈی بننے کے دوران فصل کی خصوصی نگہداشت کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر پلانٹ پر وٹیکشن محکمہ زراعت چوہدری اسرار احمد نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پھول ڈوڈی بننے کے مرحلہ میں سفید مکھی، ملی بگ، لشکری سنڈی اور پتہ مروڑ وائرس کپاس کی فصل پر حملہ آور ہو سکتاہے اس لئے کاشتکار فصل کو ان بیماریو ں و کیڑوں کے حملے سے بچانے کے لئے کھیتوں کے اندر و ارد گرد موجود تمام جڑی بوٹیوں کی فوری تلفی یقینی بنائیں تاکہ غیر ضروری متبادل خوراکی پودے تلف ہونے سمیت فصل کو بڑے نقصان سے بچایاجاسکے۔

انہوں نے کہا کہ کپاس کی امریکن سنڈی کے انسداد کے لئے کاشتکار ہفتے میں 2مرتبہ پیسٹ سکاؤنٹنگ کاعمل بھی دہرائیں اور ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی مشاورت سے مناسب زہروں کا صبح یا شام کے وقت سپرے کریں۔ انہوں نے کہاکہ ایک ہی گروپ کی زہروں کے بار بار سپرے سے بھی گریز کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ جن کھیتوں میں نائٹروجنی کھاد کی کمی ہو وہاں بوران اور زنک کا بذریعہ سپرے فوری استعمال کیاجائے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :