Live Updates

سیالکوٹ،کاشتکاروں کو لہسن کی فصل کو جھلساؤ کی بیماری سے بچانے کے لئے گوڈی اورجڑی بوٹیوں کی تلفی کی ہدایت

منگل 17 جون 2025 16:46

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو لہسن کی فصل کو مختلف بیماریوں خاص طور پر جھلساؤ کی بیماری سے بچانے کے لئے فوری طورپر تین سے چار مرتبہ گوڈی اورجڑی بوٹیوں کی فوری تلفی کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ نے ”اے پی پی“کوبتایا ہے کہ پتوں کے جھلساؤ کی بیماری کے لہسن کی فصل پر حملہ آورہونے سے پتے اوپر سے سوکھنے لگتے ہیں اور جوں جوں حملہ شدت اختیار کرتاہے تمام پتے خشک ہوکر چڑمڑہوجاتے ہیں اور اس طرح لہسن کی گٹھیوں کا سائزچھوٹا رہ جاتاہے اور فصل کو شدید نقصان کا سامناکرنا پڑتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس بیماری کی علامت اگرچہ کورے کے نقصان سے ملتی جلتی ہے لیکن اس بیماری کے جراثیم زیادہ نقصان دہ ہوتے ہیں۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :