فیصل آباد ،بارانی علاقوں کے کاشتکاروں کو بارشوں کا پانی محفو ظ کرنے کی ہدایت

منگل 17 جون 2025 16:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے بارانی علاقوں کے کاشتکاروں کو بارشوں کا پانی محفو ظ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاہے کہ چونکہ پانی زراعت کی بنیادی ضرورت ہے لہٰذا آبپاش علاقے ہوں یا بارانی پانی کے بغیر کاشتکاری کا تصور ناممکن ہے خصوصاً بارانی علاقوں میں فصلوں کی کاشت کاتمام دار و مدار باران رحمت کے نزول پرہے لہٰذا کاشتکار بارانی علاقوں میں فصلوں کی کامیاب کاشت اور زیادہ پیداوار کے حصول کے لئے بارشوں کے پانی کو ضائع ہونے سے بچائیں اور اس کا درست طریقے سے استعمال بھی یقینی بنائیں۔

انہوں نےکہا کہ بارانی علاقوں میں ہونے والی سالانہ بارشوں کا دوتہائی حصہ موسم گرما اور ایک تہائی حصہ موسم سرما پر مشتمل ہوتاہے لہٰذا بارشوں کے پانی کو محفوظ کرنے کے لئے ڈھلوان کی مخالف سمت گہراہل چلایا جائے، کھیتوں کو ہموار رکھتے ہوئے مضبوط وٹ بندی کی جائے اورکھیتوں کو جڑی بوٹیوں سے بھی پاک رکھا جائے۔ انہوں نے کہاکہ دیسی کھاد یا سبز کھاد کا استعمال بڑھانے سے بارانی علاقوں میں کھیتوں کا وتر زیادہ دیر تک محفوظ رہتاہے جس سے بہترین فصلیں حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :