
فیصل آباد،کاشتکاروں کو دھان کی منظور شدہ اقسام کی پنیری کی کاشت اور کھیتوں میں منتقلی کے شیڈول پر عملدرآمد کی ہدایت
منگل 17 جون 2025 16:49
(جاری ہے)
نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے کاشتکاروں کو آگاہ کیاکہ سپرباسمتی، پی ایس 2، باستمی 385، باسمتی 2000، باسمتی 515 اور باسمتی 370وغیرہ کی پنیری 20جون تک کاشت کرکے یکم جولائی سے 20جولائی تک، باسمتی 198 ساہیوال، اوکاڑہ اور ملحقہ علاقوں میں پنیری کی کاشت 15جون تک کاشت کرکے یکم جولائی سے 15جولائی تک، شاہین باسمتی وغیرہ کی پنیری کی کاشت 15جون سے 30جون تک کاشت کرکے 15جولائی سے 31 جولائی تک، کے ایس 282، نایاب اری 9، اری 6، کے ایس کے 133، کے ایس کے 434،پی کے 386، نیاب 2013وغیرہ کی پنیری کی کاشت 7جون تک کاشت کرکے 20جون سے 7جولائی تک کھیت میں منتقل کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے بتایاکہ 15 جون تک وائے 26، پرائیڈ 1، شہنشاہ 2، پی ایچ پی 71وغیرہ کی پنیری کو کاشت کرکے اس کی عمر 25 سے30 دن ہونے پر اسے کھیت میں منتقل کیاجا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ بروقت اور شیڈول کے مطابق پنیری کی کاشت اور اس کی کھیتوں میں منتقلی سے بہتر پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید زراعت کی خبریں
-
وزیر اعلیٰ پنجاب گندم سپورٹ پروگرام کے تحت صوبہ بھر کے کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹرز کی مفت فراہمی کا عمل جاری ہے،سید عاشق حسین کرمانی
-
مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کی برآمدات میں اپریل کے دوران 11.57 فیصد اضافہ ہوا
-
انٹر نیشنل بکرا بچھڑا و اونٹ میلہ، لاہور کے 257کلوگرام وزنی بکرے کی پہلی پوزیشن
-
3 لاکھ روپے فی کلو فروخت ہونے والے آم کی کراچی میں بھی پیداوار شروع
-
کس طرح فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی دیہی پنجاب کے پھلوں کے کاشتکاروں کو تباہ کر رہی ہے
-
ایس ایم تنویر سرپرست اعلی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سربراہی میں پری بجٹ میٹنگ آف سٹینڈنگ کمیٹی برائے بحالی کاٹن صنعت(ایف پی سی سی آئی) کا اجلاس
-
دھان کے کاشتکار چاول کی فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں ،ڈائریکٹر زراعت
-
پاکستان میں آم کی کاشت کا رقبہ 159000 ہیکٹر، پیداوار 1844000 ٹن سے تجاوز کرگئی
-
پنجاب آم کی مجموعی قومی پیداوار میں 70فیصد ، سندھ 29اور خیبر پختونخوا ایک فیصد شراکت دار ہے،وحید احمد
-
کھاد کی ملکی درآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 11.13 فیصد اضافہ
-
کھاد کی ملکی درآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 11.13 فیصد اضافہ
-
وزیر اعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ اسکیم کے دوسرے مرحلے کی رجسٹریشن کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.