عمرایوب خان کے کوآرڈینیٹر ساجد خان کا غازی میں واٹر سپلائی سکیم کا افتتاح

منگل 17 جون 2025 17:15

عمرایوب خان کے کوآرڈینیٹر ساجد خان  کا غازی میں واٹر سپلائی سکیم کا ..
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کے کوآرڈینیٹر ساجد خان نے 20 لاکھ روپے کی فنڈنگ سے بھرواسہ تحصیل غازی میں واٹر سپلائی سکیم کا افتتاح کر دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان، چوہدری اشفاق، خالد نواز، راشد خان، یاسر نواز، سید دوران شاہ، چوہدری عتیق الرحمن، شبیر خان و دیگر مقامی افراد بھی موجود تھے ۔ معززین علاقہ نے پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے فنڈنگ کرنے پر عمر ایوب خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔