آئیسکو انتظامیہ نے (جمعرات) کو منعقد ہونے والی کھلی کچہریوں کا شیڈول جاری کر دیا

منگل 17 جون 2025 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) آئیسکو انتظامیہ نے تمام آپریشن سرکلز میں 19جون(جمعرات) صبح 10:00 سے دن 12:00 بجے تک منعقد ہونے والی کھلی کچہریوں کا شیڈول جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان آئیسکو کے مطابق ایس ای اسلام آباد سرکل بمقام صفوان مارکی نزد کامسیٹ یونیورسٹی پارک روڈ اسلام آباد ،ایس ای راولپنڈی سٹی سرکل بمقام آئیسکو گلزار قائد سب ڈویژن راولپنڈی، ایس ای راولپنڈی کینٹ سر کل بمقام گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چونترہ ، ایس ای اٹک سرکل بمقام آئیسکو سنگجانی سب ڈویژن ،ایس ای جہلم سرکل بمقام آئیسکو سرائے عالمگیر سب ڈویژن اور ایس ای چکوال سرکل بمقام آئیسکو غازی آباد سب ڈویژن میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے، جن کی براہ راست نگرانی چیف ایگزیکٹیو آئیسکو محمد نعیم جان کریں گے۔

صارفین مزید معلومات کے لئے کمپلینٹ اینڈ مانیٹرنگ سیل کے نمبرز 0519252933-34 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :