Live Updates

عرب امارات کا ایئرپورٹ آپریشن جاری رکھنے کا ہنگامی منصوبہ تیار

ایئرپورٹس آپریشن جاری رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرلیے گئے،حکام

بدھ 18 جون 2025 12:54

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)ایران اسرائیل تنازع اور کچھ ملکوں کی جانب سے فضائی حدود کی بندش کے بعد متحدہ عرب امارات کے حکام نے ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس کے لیے ہنگامی آپریشن کا منصوبہ تیار کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اماراتی حکام کا کہنا تھا کہ ایران اسرائیل تنازع کی وجہ سے خطے کے کچھ ملکوں کی جانب سے فضائی حدود بند کی گئی ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ خطے کی بدلتی صورت حال کی وجہ سے ایئرپورٹس آپریشن جاری رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرلیے گئے ۔اماراتی حکام نے بتایا کہ ان اقدامات کا مقصد سروس کے معیار پر سمجھوتہ کیے بغیر مسافروں کی حفاظت اور ان کے محفوظ سفر کو یقینی بنانا ہے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات