پنجاب سیڈ کارپوریشن کی جانب سے رعایتی نرخوں پر شہ زور بیج دھان کی فروخت جاری ہے، ترجمان

بدھ 18 جون 2025 14:29

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) پنجاب سیڈ کارپوریشن کی جانب سے رعایتی نرخوں پر شہ زور بیج دھان کی فروخت جاری ہے۔ ترجمان پنجاب سیڈ کارپوریشن مارکیٹنگ سینٹر فیصل آباد و جھنگ نے بتایا کہ اعلیٰ معیار کا سپر باسمتی بیج 2000 روپے فی 10 کلوگرام، پی کے 2021 باسمتی 515 مبلغ2100 روپے فی 10 کلو گرام، پی کے 1121 کسان باسمتی 2100 روپے فی 10 کلو گرام، پی کے 386 مبلغ 1900 روپے فی 10 کلوگرام،کے ایس کے 133 مبلغ1700 روپے فی 10 کلوگرام اور اری 9 بعوض1700 روپے فی 10 کلوگرام پنجاب سیڈ کارپوریشن کے تمام مراکز اور رجسٹرڈ ڈیلرز کے پاس دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں مزید معلومات و رہنمائی کے لئے پنجاب سیڈ کارپوریشن فیصل آباد و جھنگ کے مارکیٹنگ سینٹر سے فون نمبر 7608437 ۔0309پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :