پھلوں کی ویلیو ایڈیشن ٹیکنالوجی پر عمل کرکے بھاری منافع کمایا جاسکتا ہے،ڈاکٹر ندیم احمد

بدھ 18 جون 2025 14:29

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) پھلوں کی ویلیو ایڈیشن ٹیکنالوجی پر عمل کرکے بلیک بیری سکوائش، بلیک بیری جیم، لیمن سکوائش و دیگر اشیا تیار کرکے بھاری منافع کمایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آباد کے فوڈ ٹیکنالوجی کے ماہرڈاکٹر ندیم احمدکے مطابق انتہائی آسان ویلیو ایڈیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے بلیک بیری سکوائش، بلیک بیری جیم، لیمن سکوائش، لیموں کا اچار، آڑو کا سکوائش، آڑو کا جیم، انگور کا شربت،انگور کا جیم، انجیر کاسکوائش تیار کرکے اندرون و بیرون ملک فروخت کیلئے پیش کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں مزید معلومات ورہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فوڈ ٹیکنالوجی ماہرین کی خدمات سے بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :