نوشہرہ ورکاں، عازی پھاٹک موٹر سائیکل رکشہ میں لگا سلنڈر پھٹنے سے چار افراد جھلس گئے

بدھ 18 جون 2025 16:57

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) شیخوپورہ روڈ پر رکشہ کا سلنڈر پھٹ گیا، یہ واقعہ غازی پھاٹک کے پاس پیش آیا، تیز رفتار ٹرک نے رکشہ کو ہٹ کیا جس کی وجہ سے رکشہ کا سلنڈر پھٹ گیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کی کال موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 کی امدادی ٹیموں نے فوری رسپانس کیا اور موقع پر پہنچ گئیں ، سلنڈر پھٹنے سے 04 افراد زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والے افراد کوDHQ ہسپتال شیخوپورہ شفٹ کر دیاگیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :