لاہور میں سال 2025ء کے ابتدائی 5 ماہ میں 404 کلو گرام آئس پکڑی گئی

معمول کی کارروائیوں کی بجائے منظم اور مضبوط حکمت عملی سے بہتر نتائج آئے‘ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران

بدھ 18 جون 2025 18:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء) لاہور میں رواں سال پانچ ماہ میں گزشتہ دو سالوں کی کل مقدار سے زیادہ آئس پکڑی گئی،سال 2025ء کے ابتدائی 5ماہ میں 404کلو گرام آئس پکڑی گئی۔ حکام کے مطابق سال 2023میں 61.9کلواور 2024میں 175کلو آئس پکڑی گئی تھی ۔سال 2023کے مقابلے 653جبکہ 2024کے مقابلے 130فیصد زیادہ آئس پکڑی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ معمول کی کارروائیوں کی بجائے منظم اور مضبوط حکمت عملی سے بہتر نتائج آئے، منشیات فروشی کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے، منشیات فروشی کے خلاف مختلف اداروں کے درمیان رابطہ بہتر کیا گیا ہے، اے آئی کی مدد سے ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کر کے ان پر توجہ مرکوز کی گئی، کمیونٹی انٹیلی جنس اور مخبر نیٹ ورک کو مضبوط کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کا ویژن نوجوان نسل کو تباہ کرنے والی منشیات سے بچانا ہے، منشیات چوری، ڈکیتی سمیت دیگر خطرناک برائیوں کا سبب بنتی ہے، لاہور سے منشیات فروشی کا جڑ سے خاتمہ اولین مقصد ہے۔