غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث شہداکی تعداد 55 ہزار سے تجاوز کر گئی، مغربی کنارے میں مکانات کی مسماری جاری

جمعرات 19 جون 2025 16:38

غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث  شہداکی تعداد 55 ہزار سے تجاوز کر گئی، ..
رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث شہدا کی تعداد 55 ہزار سے تجاوز کر گئی اور مغربی کنارے میں مکانات کی مسماری جاری ہے۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق فلسطینی طبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 55 ہزار 637 ہو گئی ہے، جن میں اکثریت بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

فلسطینی طبی ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار 880 تک جا پہنچی ہے جبکہ درجنوں افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ ہنگامی امدادی اور شہری دفاع کے ادارے محدود وسائل اور مسلسل بمباری کے باعث ان تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے شمالی علاقے جنین کے مہاجر کیمپ میں فلسطینی مکانات کو مسمار کرنے کا عمل جاری رکھا۔فلسطینی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی بلڈوزز نے کیمپ کے مشرقی حصے اور ’’الدمج‘ نامی محلے میں متعدد گھروں کو منہدم کر دیا ہے جس سے مقامی آبادی میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔

متعلقہ عنوان :