اشیائے خوراک کی برآمد میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پرایک فیصدکمی، درآمدات میں 3فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک،ادارہ شماریات

جمعرات 19 جون 2025 16:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) ملک سے اشیائے خوراک کی برآمد میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پرایک فیصد کمی جبکہ درآمدات میں 3فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا۔سٹیٹ بینک اور ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال کے پہلے 11ماہ کے دوران اشیائے خوراک کی برآمد سے ملک کو6.749ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ایک فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اشیائے خوراک کی برآمد سے ملک کو6.826ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

(جاری ہے)

مئی میں اشیائے خوراک کی برآمد کاحجم 585ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا جواپریل میں 414ملین ڈالراورگزشتہ سال مئی میں 597ملین ڈالرتھا۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 11ماہ کے دوران اشیائے خوراک کی درآمد پر7.620ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اشیائے خوراک کی درآمد پر7.370ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔مئی میں اشیائے خوراک کی درآمد کاحجم 764ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواپریل میں 737ملین ڈالراورگزشتہ سال مئی میں 532ملین ڈالرتھا۔

متعلقہ عنوان :