ایس ای سی پی نے کیپیٹل مارکیٹس میں اکائونٹ کھولنے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ایک کمیٹی قائم کر دی

بدھ 18 جون 2025 16:56

ایس ای سی پی نے کیپیٹل مارکیٹس میں اکائونٹ کھولنے کے عمل کو آسان بنانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کیپیٹل مارکیٹس میں انٹرمیڈیئریز (Intermediaries)کے ساتھ اکائونٹ کھولنے کے موجودہ عمل کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی قائم کی ہے۔ کمیٹی کا مقصد اس عمل میں درپیش مشکلات کی نشاندہی کرنا، موجودہ طریقہ کار اور ضوابط میں بہتری کی تجاویز دینا اور اکائونٹ کھولنے کے عمل کو زیادہ موثر، وقت کی بچت پر مبنی اور صارف دوست بنانا ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی اکائونٹ کھولنے کے مکمل عمل کا جائزہ لیتے ہوئے اس میں موجود رکاوٹوں اور مشکلات کی نشاندہی کرے گی اور موجودہ طریقہ کار و ضوابط میں بہتری کی تجاویز پیش کرے گی۔ اکائونٹ کھولنے کے عمل کو آسان اور موثر بنانے کے لیے کمیٹی ڈیجیٹل آن بورڈنگ کی صلاحیتوں کو بڑھانے سے متعلق اقدامات بھی تجویز کرے گی۔کمیٹی میں ایس ای سی پی، پاکستان سٹاک ایکسچینج(پی ایس ایکس)، نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان(این سی سی پی ایل)، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی(سی ڈی سی)، پاکستان سٹاک بروکرز ایسوسی ایشن اور ای کلیئر سروسز لمیٹڈ کے نمائندگان شامل ہوں گے۔کمیٹی اپنی رپورٹ 18 اگست 2025ء تک ایس ای سی پی کو پیش کرے گی۔