چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کونسل کے 8ویں اجلاس کا انعقاد

بدھ 18 جون 2025 23:13

چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کونسل کے 8ویں اجلاس کا انعقاد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کونسل کا 8واں اجلاس پیسک ہاؤ س میں منعقد ہوا جس میں ایک یک نکاتی ایجنڈے پر غور ہوا۔پرائس کنٹرول کونسل نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیوں اور ٹی او آرز میں تبدیلی کی منظوری دی۔ اب ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری کی بجائے ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے جبکہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی میں بطور ممبر شامل کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پرائس کنٹرول کونسل نے اشیاضروریہ کی قیمتوں میں استحکام پر اظہار اطمینان کیا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے اجلاس کے ہر ماہ باقاعدگی سے انعقاد کو یقینی بنایا جائے اور مارکیٹوں میں اشیاضروریہ کی دستیابی ،معیار اور قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو بھی پوری طرح متحرک کیا جائے۔ سیکرٹری صنعت و تجارت محمد عمر مسعود ، سیکرٹری پرائس کموڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر احسان بھٹہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :