سیالکوٹ،محکمہ زراعت کی آم کے باغبانوں کو پھل پر جوؤں ومائٹس کے حملہ کاخاص خیال رکھنے کی ہدایت

جمعرات 19 جون 2025 16:38

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) محکمہ زراعت (پلانٹ پروٹیکشن)کی جانب سے آم کے باغبانوں کو پھل پر جوؤں ومائٹس کے حملہ کاخاص خیال رکھنے اوراسے مناسب مائٹی سائیڈسے کنٹرول کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اب جبکہ باغات میں آم کا پھل پک کر تقریباً تیار ہوچکا ہے لہٰذا باغبان مسلسل کیڑوں کے حملہ کا جائزہ لیتے رہیں اور پھل اتارنے کا عمل مکمل ہونے تک پھل کی مکھی کے انسداد کی تدابیر بھی جاری رکھیں تاکہ بہترین اور بے داغ پھل کی صورت میں انہیں اچھا معاوضہ مل سکے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر محکمہ زراعت (پلانٹ پروٹیکشن)ڈاکٹر مقصود احمد نے ’’اے پی پی ‘‘کو بتایا کہ آم کے باغبان گرے ہوئے پھل کو جمع کرکے زمین میں اچھی طرح دبادیں اور پھل کی مکھی کیلئے فی ایکڑ 6 پھندے لگائیں۔انہوں نے کہا کہ باغبان پودوں سے نیچے اترنے والی گدھیڑی کا تدارک بھی جاری رکھیں اور پھندوں میں روئی کے تنبے باقاعدگی سے ایک ہفتہ کے وقفہ سے تبدیل کرتے رہیں۔انہوں نے آم کے پھل کی مکمل برداشت تک باغبانوں کو 12 سے 15 دن کے وقفہ سے آبپاشی کا عمل بھی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :