ٴفرانس میں موجود پاکستانی ایمبیسی کے سابق اکائونٹس افسر کے پاسپورٹ کی ضبطگی کی درخواست پر سماعت

جمعرات 19 جون 2025 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ میں فرانس میں موجود پاکستانی ایمبیسی کے سابق اکائونٹس افسر کے پاسپورٹ کی ضبطگی کی درخواست پر وفاقی حکومت کی جانب سے درخواست گزار کا پاسپورٹ عدالت پیش کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پاسپورٹ زائدالمیعاد ہونے کی نشاندہی پر عدالت کا درخواست گزار کو نیا پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے پاسپورٹ پیش نہ کرنے پروزارت خارجہ کے ڈی جی یورپ شہباز حسین کا بیان حلفی طلب کیا تھاجسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سماعت کی درخواست گزار نوید کے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ نے دلائل دئیے۔