ر*پی پی 162 لاہور کے کامیاب امیدوار شہباز علی کھوکھر کے خلاف درخواست خارج

جمعرات 19 جون 2025 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2025ء) الیکشن ٹریبونل لاہور نے پی پی 162 لاہور کے کامیاب امیدوار شہباز علی کھوکھر کے خلاف درخواست خارج کر دی۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹریبونل کے جج رانا زاہد نے ناکام امیدوار شبیر احمد کی عذرداری پر سماعت کی انتخابی عذرداری میں الزام تھا کہ مسلم لیگ نون کے امیدوار نے الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے انتخاب جیتافارم 45 کے گنتی کے مطابق نون لیگی امیدوار ناکام ہو چکے ہیں، الیکشن کمیشن نے فارم 47 میں ردوبدل کر کے نون لیگی امیدوار کی جیت کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

مخالف امیدوار کی استدعا تھی کہ ٹربیونل شہباز علی کھوکھر کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو کلعدم قرار دے، کامیاب قرار دئیے گئے امیدوار شہباز علی کھوکھر کی جانب سے ایڈووکیٹ حماد حسین پیش ہوئے۔ درخواست گزار کی عذرداری کی درخواست قانون کے مطابق تصدیق شدہ نہیں ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے گواہان کے بیانات کی تصدیق بھی قانون کے مطابق نہیں ہے۔ کامیاب امیدوار کی استدعا تھی کہ ٹربیونل میں دائر درخواست قابل سماعت نہیں ہے خارج کی جائے۔