میئر حیدرآباد کا مون سون کے دوران نکاسی آب کے مسائل کو مزید بہتر بنانے اور ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کے اقدامات سے متعلق اجلاس

جمعرات 19 جون 2025 22:10

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء) میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے میئر سیکریٹریٹ میں حیدرآباد میں مون سون کے دوران نکاسی آب کے مسائل کو مزید بہتر بنانے اور ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کے اقدامات سے متعلق اجلاس منعقد کیا۔اجلاس میں میونسپل کمشنر ظہور احمد لکھن،ٹان چیئرمینز عبدالغفور درس، عمیر چانڈیو، اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد حتف سیال، حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر طفیل احمد ابڑو، محکمہ آبپاشی کے جی انجینئر کنسلٹنٹ محمد نواز سومرو، RE ندیم جوکھیو، ARE جی کنسلٹنٹ رب نواز، ری پریزنٹیٹو M/s حبس اینڈ کو اے ڈی ملک، RCC کنسلٹنٹ ایس ایم لاکھو اور بلدیہ اعلی و دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں مون سون کے دوران نکاسی آب کے مسائل کو مزید بہتر بنانے اور وادھو واہ میں برساتی پانی کے بہا اور ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے اور فسادی واہ کی صورت حال و دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور ہنگامی پلان کو حتمی شکل دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے بعد میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے میونسپل کمشنر ظہور احمد لکھن، محکمہ آبپاشی اور حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے CEO و دیگر افسران کے ساتھ فسادی واہ اور وادھواہ کا معائنہ کیا اور موقع پر متعلقہ افسران کو احکامات دیئے۔

متعلقہ عنوان :