منشیات کے مقامی سمگلر کی سزائے موت پر عمل درآمد کر دیا گیا، سعودی وزارت داخلہ

جمعہ 20 جون 2025 09:10

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ نے منشیات کے مقامی سمگلر کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا۔ ایس پی اے،کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری تفصیلی بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی شہری صالح الحازمی کو بڑی مقدار میں نشہ آور گولیاں مملکت سمگل کرنے کے الزام میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ٹیموں نے حراست میں لیا تھا۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف ابتدائی تفتیش مکمل ہونے کے بعد اس کا کیس کرمنل کورٹ کو ارسال کیا گیا جہاں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے موت کی سزا کا حکم سنا دیا۔ ابتدائی عدالت کے فیصلے پر اپیل کورٹ سے رجوع کیا جہاں جرم کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سابقہ عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا بعدازاں ایوان شاہی کی جانب سے بھی حتمی تصدیق کے بعد وزارتِ داخلہ نے الجوف میں منشیات کے سمگلر کی موت کی سزا پر عمل درآمد کردیا۔