ڈویژن بھر میں ماتمی جلوسوں اور مجالس روٹس پر خصوصی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے،سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی

جمعہ 20 جون 2025 10:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالزراق ڈوگر نے کہا ہے کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے محرم الحرام پر مثالی صفائی کے لیے پلان تشکیل کر لیا ہے۔ڈویژن بھر میں ماتمی جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر خصوصی آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جلوس منتظمین اور لائسنسداران سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عبادت گاہوں اور بازاروں کے روٹس پر ملبہ جات اور کوڑا کرکٹ کی تلفی کے لئے بھاری مشینری کا استعمال کر رہے ہیں۔ڈویژنل منیجر آپریشن انوار الحق نے صفائی آپریشن اور روٹس کی کلیئرنس پر بریفننگ دی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالزراق ڈوگر نے کہا کہ محرم الحرام کے سلسلہ میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی خصوصی صفائی کیمپ قائم کرے گی۔عزاداروں کی سہولت کیلئے صفائی ٹیمیں تمام روٹس پر موجود رہیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ صفائی شکایات کے لیے خصوصی کنٹرول روم 1139 بھی قائم کر دیا گیا ہے،جلوس منتظمین اور عزادار تنظیموں کے تجویز کردہ روٹس کو مکمل کلیئر کریں گے۔اجلاس میں دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :