Live Updates

سفید مکھی اور لشکری سنڈی کے گوبھی کی پنیری پرحملہ کے خدشہ کے پیش نظرکاشتکاروں کو حفاظتی اقدامات کا مشورہ

جمعہ 20 جون 2025 13:07

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) محکمہ زراعت نے گوبھی کی پنیری پر سفید مکھی اور لشکری سنڈی کے حملہ کے خدشہ کے پیش نظرکاشتکاروں کو فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ چونکہ موسم گرماکی شدت کے علاوہ فضا میں نمی کے باعث گوبھی کی پنیر ی پر سفید مکھی اور لشکری سنڈی کے حملہ کا خطرہ ہو سکتاہے لہٰذا پھول گوبھی کے کاشتکارپنیری کا اگاؤ مکمل ہونے کے بعد پودوں کی چھدرائی کریں اور بیمار و کمزور پودے نکال دیں نیز صحت مند پودوں کی تعداد کا مناسب خیال رکھا جائے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ کاشتکار پنیری کی فصل کا روزانہ معائنہ کریں اور کیڑوں کے تدارک کیلئے نئی کیمسٹری کی زرعی ادویات استعمال کی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار پنیری منتقل کرنے سے پہلے اچھی طرح آبپاشی کریں تاکہ پودوں کی جڑیں نرم ہو جائیں اور اکھاڑتے وقت انہیں ٹوٹنے سے بچایاجا سکے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار فصل کمزور ہونے کی صورت میں ایک پاؤ یوریا کھاد فی مرلہ استعمال کریں تاکہ پنیری صحت مند رہتے ہوئے بہتر بڑھوتری کرسکے۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں مزید معلومات یارہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی رابطہ کیا جا سکتاہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :