دریائے چناب میں ڈوبنے والی چار سالہ معصوم بچی تین روز گزر جانے کے باوجود نہ مل سکی

جمعہ 20 جون 2025 19:04

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں ڈوبنے والی نارووال کی رہائشی چار سالہ معصوم بچی تین روز گزر جانے کے باوجود نہ مل سکی۔بتایا گیا ہے کہ نارووال کے محلہ جواد کالونی کے رہائشی محمد بابر کھوکھر کی فیملی بچوں سمیت چند روز قبل سیر وتفریح کے لیے ہیڈ مرالہ گئی۔

(جاری ہے)

وہاں دریائے چناب کے کنارے موجود کشتی میں تصویریں بناتے ہوئے کشتی ہلنے سے چار سالہ حرم فاطمہ نیچے پانی میں گر گئی اور دریائے چناب کی بے رحم موجوں کی نذر ہو گئی۔

جس کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن کیا گیا اور ابھی تک جاری ہے لیکن تین روز گزرنے کے باوجود ابھی تک کامیابی نہیں مل سکی۔چار سالہ بچی رحم فاطمہ کے لواحقین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ دریائے چناب میں بچی کی تلاش کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے انہیں ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :