فلسطین ایکشن کا برطانوی رائل ایئرفورس کے طیاروں کو نقصان پہنچانے کا دعوی

آر اے ایف کے سب سے بڑے اسٹیشن برائز نورٹن میں گھس کر توڑ پھوڑ بھی کی،حامی مظاہرین

جمعہ 20 جون 2025 19:28

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)فلسطین کے حمایتی مظاہرین کی جانب سے دعوی سامنے آیا ہے انہوں نے انگلینڈ کے علاقے برائز نورٹن میں رائل ایئرفورس (آر اے ایف)کے طیاروں کو نقصان پہنچایا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین ایکشن کے دو کارکنوں نے دعوی کیا کہ انہوں نے دو ووئجرز ایئربس کے انجنز میں سرخ رنگ کا چھڑکا ئوکیا ہے۔

دوسری جانب فلسطین کے حامی مظاہرین نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے آر اے ایف کے سب سے بڑے اسٹیشن برائز نورٹن میں گھس کر توڑ پھوڑ کی ہے اور دو فوجی طیاروں کو نقصان پہنچایا ہے۔فلسطینی حامی احتجاجی نیٹ ورک فلسطین ایکشن نے مزید کہا کہ ان کے دو کارکنوں نے آکسفورڈ شائر میں آر اے ایف کے اڈے میں گھس کر دو ایئربس ووئجر طیاروں کے انجنوں میں سرخ پینٹ چھڑکا ہے۔

(جاری ہے)

جمعے کی صبح فلسطین ایکشن کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو فوٹیج میں دو افراد کو اڈے کے رن وے کو عبور کرنے کیلیے الیکٹرک اسکوٹر استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔فلسطین ایکشن گروپ نے کہا کہ اس کے کارکنوں نے ہوائی جہازوں کے ٹربائن انجنوں میں پینٹ سپرے کرنے کیلئے آگ بجھانے والے آلات کا اور مزید نقصان پہنچانے کیلیے کرا بارز کا استعمال کیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین کے حمایتی گروپ نے رن وے پر سرخ رنگ کا اسپرے کیا اور اڈے سے فرار ہونے سے پہلے فلسطینی پرچم لہرایا اور وہیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :