گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ 2025 میں عالمی پوزیشن حاصل کر لی

جمعہ 20 جون 2025 21:49

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین (تمغہ امتیاز) کی زیر قیادت گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ 2025ء میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کی2318 جامعات میں 601–800 کی عالمی پوزیشن حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

قومی سطح پر یونیورسٹی خواتین جامعات میں تیسرے، سرکاری جامعات میں آٹھویں اور تمام جامعات میں سولہویں نمبر پر رہی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے اس کامیابی کو اجتماعی کوششوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ہماری مشترکہ کاوشوں اور پائیدار ترقی،معیار اور سماجی اثر پذیری کے عزم کی عکاس ہے۔ جی سی ڈبلیو یو ایف نے معیاری تعلیم (SDG-4) میں پاکستانی خواتین جامعات میں دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ دیگر اہداف میں بھی بتدریج بہتری دیکھی گئی۔