فیصل آباد: انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج کل جاری ہوں گی

بدھ 17 ستمبر 2025 22:54

فیصل آباد: انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج کل جاری ہوں گی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2025ء) حکومت پنجاب کی ہدایات پر فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 اور کمپوزٹ (اول) سالانہ امتحانات 2025ئ کے نتائج آج 18 ستمبر کو صبح 10 بجے جاری کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

کمشنر و چیئرمین بورڈ راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت شہزاد ہال میں تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوگی جس میں پوزیشن ہولڈر طلبائ و طالبات کو میڈلز، سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات دیے جائیں گے۔ بورڈ حکام کے مطابق نتائج سنڈیکیٹ مارکنگ اور حکومت پنجاب کے ایس او پیز کے مطابق تیار کئے گئے ہیں اور ہر طرح کی غلطیوں سے پاک ہیں۔

متعلقہ عنوان :