
وزیر لائیو سٹاک کی زیر صدارت کانگو وائرس بارے اجلاس کا انعقاد،
جمعہ 20 جون 2025 22:57
(جاری ہے)
صوبائی وزیر لائیو سٹاک نے مزید کہا کہ حکومت اس ڈیزیز کو پھیلنے سے روکنے کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
انہوں نے کانگو وائرس سے بچائو کیلئے راولپنڈی،سرگودھا اور گوجرانوالہ ڈویژن کے سرحدی اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کی زیر نگرانی آگاہی مہم چلانے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق اخبار میں اشتہار شائع کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک کی زیر صدارت اجلاس میں مویشی منڈیوں کو دو ہفتوں کے لیے بند کرنے اور جانوروں کی رینڈم سمپلنگ لینے کی آپشنز پر بھی غور کیا گیا۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ راولپنڈی ڈویژن میں اسی ماہ کانگو وائرس کے 2کسیز کی نشاندہی ہوئی اورایک شخص کی حضرو میں کانگو وائرس سے ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی ہے جبکہ ٹیکسلا میں ایک مریض زیر علاج ہے ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو ایڈوائزری جاری جبکہ 15بین الصوبائی اور ڈسٹرکٹ سکریننگ چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں،جانوروں میں چیچڑ مار سپرے مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے،مزید رہنمائی کیلئے 24/7 ہیلپ لائن ٹال فری 08000۔9211 آپریشنل ہے۔صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے پاس تمام ادویات،ایکاریسایڈل ڈرگ اور سپرے مشینیں کافی مقدار میں موجود ہیں جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب کٹیل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کو ضروری اقدامات اٹھانے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔ میٹنگ میں سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ ،ایڈیشنل سیکرٹری(ٹیکنیکل)لائیو سٹاک ڈاکٹر عثمان طاہر،ڈائریکٹر جنرلز توسیع وریسرچ،راولپنڈی،سرگودھا اور گوجرانوالہ کے ڈویژنل ڈائریکٹرز کے علاوہ نمائندہ کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی اور راولپنڈی،سرگودھا و گوجرانوالہ کے کمشنرز نمائندگان نے بھی شرکت کی۔مزید زراعت کی خبریں
-
غیرمعیاری کھاد کی فروخت پر 1 زرعی مرکز پر بھاری جرمانہ عائد جبکہ 1 زرعی مرکز کو سیل کر دیا گیا
-
پاکستان کھجور پیدا کرنے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا
-
پی سی جی اے کے اعدادوشمار: کپاس کی پیداوار میں 30 فیصد کمی
-
پاکستان کھجور پیدا کرنیوالا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا،پاکستان میں سالانہ 5لاکھ ٹن کھجور پیدا ہوتی ہے
-
چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی
-
چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی
-
زرعی ٹیوب ویل کنکشنز کی شمسی توانائی پرمنتقلی کے فیز4 پرکام شروع کردیا گیا
-
مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمد میں جون کے دوران سالانہ بنیاد پر 25.58 فیصد اضافہ ،حجم 10.8 ارب روپے رہا
-
اونٹ پال ممالک میں پاکستان دنیا کا 8 واں بڑا ملک ہے، ماہرین ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز
-
پنجاب حکومت کا گھوڑوں کی خاص نسل کی ترویج کے منصوبے پر کام کرنے کا فیصلہ
-
زیتوں کی زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کاشت کرکے خوردنی تیل کی ملکی ضروریات پوری کی جاسکتی ہیں،ماہرین جامعہ زرعیہ
-
پی سی جی اے کے حاصل کردہ اعدادوشمار کے مطابق 15 ستمبر2025 تک ملک کی جینگ فیکٹریوں میں 297751 گانٹھ کپاس آمد ہوئی ہے۔ چئیرمین (ایف پی سی سی آئی ) ملک سہیل طلعت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.