اے ڈی سی کی زیر صدارت سروس ڈیلیوری سنٹرمیں کھلی کچہری کا انعقاد

جمعہ 20 جون 2025 20:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ اباد کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ایبٹ آباد گوہر علی کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادکیاگیا۔

(جاری ہے)

نیو تحصیل بلڈنگ سروس ڈیلیوری سنٹر ایبٹ آباد میں منعقدہ کھلی کچہری میں ‎شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ریونیو سے متعلق اپنے مسائل بیان کیے جن کے حل کے حوالے سے تحصیلدار، ریونیو سٹاف کو موقع پر ہدایات جاری کی گئیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد خان، ڈپٹی ڈائریکٹر سروس ڈیلیوری سینٹر، تحصیلدار و دیگر ریونیو سٹاف نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :