نوزرئی قوم کے سربراہ حاجی فیض اللہ خان آکا نورزئی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں

ةمرحوم ایک مخلص، دیانت دار اور قوم و ملت کے سچے خادم تھے،مولانا ڈاکٹر علی محمد ابوتراب ودیگر

ہفتہ 21 جون 2025 04:05

,کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2025ء)مرکزی جمعیت اہل حدیث بلوچستان کے امیر مولانا ڈاکٹر علی محمد ابوتراب، ناظم اعلی ڈاکٹر علی جان بلوچ، سینئر نائب امیر مولانا عبدالرزاق خارانی، سینئر نائب ناظم اعلی مفتی سمیع اللہ، سیکرٹری اطلاعات ونائب امیر مولانا عصمت اللہ سالم، مولانا زکریا ذاکر، حاجی حمداللہ سلفی، عثمان اچکزئی مولانا حزب اللہ ، حاجی جعفر خان اور جماعت کے دیگر ذمہ داران، نوزرئی قوم کے سربراہ حاجی فیض اللہ خان آکا نورزئی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

مرحوم ایک مخلص، دیانت دار اور قوم و ملت کے سچے خادم تھے۔ ان کی خدمات نہ صرف اپنی قوم بلکہ پورے علاقے کے لیے ناقابلِ فراموش ہیں۔ وہ علما کرام کے قدردان، دین اسلام کے محب اور دیندار طبقے کے خیرخواہ تھے۔ ہر موقع پر انہوں نے دین کی سربلندی، اتحاد و اخوت، اور علاقائی استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کیا۔مرکزی جمعیت اہل حدیث بلوچستان اس عظیم سانحہ پر غمزدہ خاندان، نوزرئی قوم اور تمام متعلقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ رب العزت مرحوم کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔