محرم الحرام ، امام بارگاہوں پر مورچوں،کیمروں کی تنصیب یقینی بنائی جائے‘ڈی آئی جی آپریشنز

فیصل کامران کا ایوانِ حیدر نیاز بیگ کا دورہ ، جلوس کے روٹ کا معائنہ ،شیعہ اکابرین سے ملاقات

ہفتہ 21 جون 2025 13:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ایوانِ حیدر نیاز بیگ کا دورہ کیا، جلوس کے روٹ کا معائنہ اور شیعہ اکابرین سے ملاقات کی۔ انہوں نے امام بارگاہوں کی سکیورٹی، کیمروں اور مورچوں کی تنصیب یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ایس ایس پی آپریشنز تصور اقبال ودیگر افسران ڈی آئی جی آپریشنز کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

فیصل کامران نے مرکزی جلوس کے روٹ پلان کا معائنہ کیا،ڈی آئی جی آپریشنزنے منتظمین مجالس وجلوس سے بھی ملاقات کی، شیعہ اکابرین نے ڈی آئی جی آپریشنزکو محرم کے پروگراموں سے آگاہ کیا، فیصل کامران کی منتظمین امام بارگاہ کو بھرپور سکیورٹی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ڈی آئی جی آپریشنزکی شیعہ اکابرین کی تجاویز پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کر دیئے۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا تھا کہ حکومتی ایس اوپیز پر من وعن عملدرآمد یقینی بنایا جائے،امام بارگاہوں پر مورچوں، کیمروں کی تنصیب یقینی بنائی جائے، محرم الحرام کے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :