کامران لاشاری کی بطور ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی تعیناتی کیخلاف درخواست 25جون کو سماعت کے لئے مقرر

ہفتہ 21 جون 2025 16:55

کامران لاشاری کی بطور ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی تعیناتی کیخلاف درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء) نلاہور ہائیکورٹ نے کامران لاشاری کی بطور ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی تعیناتی کیخلاف درخواست 25 جون کو سماعت کے لئے مقرر کردی۔

(جاری ہے)

جسٹس شجاعت علی خان شہری ضیا الدین شیخ کی درخواست پر سماعت کریں گے ،درخواست میں پنجاب حکومت ، ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے ،درخواست گزار نے کامران لاشاری کی تعیناتی کے نخلاف 7اپریل 2022کو ہائیکورٹ سے رجوع کیا ،درخواست گزار کو عدالت سے رجوع کئے تین سال ہوچکے ہیں ، کامران لاشاری ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں ، لیکن کیس کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :