Live Updates

اسرائیل مشرقِ وسطی کو مکمل تباہی کی طرف لے جا رہا ہے، ترک وزیر خارجہ

ہمیں صورتحال کو مزید بگڑنے اور ایسے پرتشدددور میں داخل ہونے سے روکنا ہوگا،گفتگو

ہفتہ 21 جون 2025 18:49

استبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)ترک وزیر خارجہ حقان فیدان نے کہا ہے کہ اسرائیل مشرقِ وسطی کو مکمل تباہی کی طرف لے جا رہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ترک وزیر خارجہ حقان فیدان نے استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اب ایران پر حملہ کر کے خطے کو مکمل تباہی کے دہانے پر لے آیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی فلسطینی، لبنانی، شامی، یمنی یا ایرانی مسئلہ نہیں ہے، بلکہ یہ واضح طور پر ایک اسرائیلی مسئلہ ہے۔انہوں نے ایران کے خلاف اسرائیل کی مسلسل جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں صورتحال کو مزید بگڑنے اور ایسے پرتشدددور میں داخل ہونے سے روکنا ہوگا جو علاقائی اور عالمی سلامتی کو مزید خطرے میں ڈالے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات